فیصل آباد : دلبرداشتہ2 خواتین سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی 

345

فیصل آباد: بے روزگاری ،غربت اورگھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو خواتین سمیت تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ریسکیو 1122نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی جبکہ متاثرہ خاتون کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال داخل کروادیا۔

 رپورٹ کے مطابق شا ہکوٹ وارڈ نمبر12کی رہائشی انیلہ نے گھروالوں سے جھگڑ کر زہرنگل لیا جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی موت کی وادی میں جا پہنچی ۔ جڑانوالہ روڈ پرواقع سنٹرل جیل کے قریب پنجتن ٹاﺅن کے رہائشی 20سالہ اعجاز خان ولد انور خان کا کسی بات پر اہل خانہ سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو کمرے میں بند کرکے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے جھول گیا جب کافی دیر تک باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو اسکی نعش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اورپولیس موقع پرپہنچ گئی، جبکہ 203ر۔ب کی رہائشی 42سالہ نسیم بی بی زوجہ صدیق نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر 204ر۔ب کے قریب نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی وہاں پر موجود لوگوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع کی توریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔