سکھر (نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کی جانب سے ہر سال کی طرح پہلا رمضان راشن پیکیج 2022ء تقسیم کیا گیا، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھرمامون الرشید باجوہ کی زیر نگرانی100 مستحقین میں پہلا رمضان راشن پیکیج تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر نائب قیم ضلع سکھر مولانا نذیر احمد تنیو اور الخدمت ضلع سکھر کی ٹیم نے بھرپور خدمت سرانجام دی ۔