چاغی(آن لائن)پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں پاکستانی اور ایرانی حکام کے مابین ملاقات۔ ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر پر پاک ایران حکام کے درمیان سرحدی پوائنٹس ودیگر امور پر تفصیلی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ایرانی وفد کی سربراہی میر جاوا کررہے تھے جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکٹر منصور احمد کررہے تھے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھا ایرانی وفد کو راہداری گیٹ کی طویل بندش سے آگاہ کردیا۔ ایرانی حکام کورونا وائرس کے پیش نظر بند کر رکھا ہے، راہداری گیٹ دونوں ممالک کے سرحدی لوگوں کے آمد رفت کا واحد ذریعہ ہے، راہداری گیٹ کی بندش سے سرحدی لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،ڈپٹی کمشنر نے ایرانی وفد کو بتایاکہ کورونا ایس او پیز کے تحت راہداری گیٹ کو کھول دیا جائے۔ ایرانی حکام کو راجئے کے مقام پر زیروپوائنٹ کھولنے کا مطالبہ کیا تاکہ لوگ اپنی روز مرہ خورونوش اشیا ایران سے لاسکیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی نے کہاکہ بازارچہ کے متعلق جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ایرانی وفد کے سربراہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ میں ان تمام مسائل کے بارے میں اعلی حکام کو آگاہ کردوںگا۔