عمران خان کیخلاف عالمی سطح پر ساز شیں ہورہی ہیں، مراد سعید

305

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی بنانے پر عمران خان کیخلاف عالمی سطح پر سازشیں ہو رہی ہیں۔ پریڈ گراؤنڈ میں امربالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہر فورم پر ڈٹ کر پاکستان اور امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، بیرونی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، کرپٹ ٹولے کو بے روزگار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام بتائے یورپی یونین سے سوال کس نے کیا؟ اسلامو فوبیا کے خلاف آواز کس نے اٹھائی؟ اندرونی و بیرونی سازشوں کو کس نے بے نقاب کیا؟ آزاد خارجہ پالیسی کیلیے قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، ملکی خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔