حکومتی وفد کی مسلم لیگ ق کی قیادت سے اہم ملاقات

235

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اتحادیوں کو منانے کا مشن جاری ہے، اس سلسلے میں حکومتی وفد آج پھر چوہدری برادران  سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں انہوں نے ا سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی، حکومتی وفد میں وفاقی وزراء اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک شامل تھے، جب کہ  ق لیگ کے رہنما اور ارکان قومی اسمبلی چودھری طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ، سالک حسین، حسین الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا بھی شریک تھے۔

ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جب کہ وفاقی وزرا وزیراعظم کا اہم پیغام لیکر چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچے ہیں ۔