اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن تو اگلے سال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کرہی کرلوتاکہ پتہ چل جائے کہ پاکستان کس کےساتھ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حرام کا پیسہ کمانے والے جمہوری مینڈیٹ چھیننا چاہتے ہیں،شہبازشریف کو جوبوٹ ملتا ہے پالش کردیتا ہے، شہبازشریف آج کل ولایتی بوٹ پالش کررہا ہے، ہم تمام ممالک کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں،ہم کسی ملک کی غلامی نہیں کریں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ حرام کا پیسہ کمانے والے جمہوری مینڈیٹ چھیننا چاہتے ہیں ،ان کانام نہیں لینا چاہتا ان کی پہلے ہی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،فضل الرحمان کہتاہے جوبائیڈن دنیا کا لیڈرہے،فضل الرحمن سن لوجوبائیڈن تمہارا لیڈرہے ہمارا نہیں۔