شیخ رشید کو عمران خان نہیں اپنی وزارت کا درد ہے‘ ناصر حسین شاہ

135

کراچی(نمائندہ جسارت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو عمران خان کی حکومت جانے کا ملال نہیں بلکہ اپنی وزارت جانے کا درد ہے، اس لیے روزانہ پریس کانفرنس میں ماتم کرتے ہیں اور اپوزیشن کو آفرز دیتے ہیں، آصف علی زرداری نے ایک بال سے پوری عمران خان کی ٹیم کو کلین بولڈ کر دیا ہے۔ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی تاریخ دیکر شیخ رشید نے ثابت کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزارت داخلہ کے زیر دست ہیں، متحدہ اپوزیشن پہلے سے ہی سمجھتی ہے کہ اسپیکر جانبدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی سیاست طویل المیعاد ہوچکی ہے جو اب کوڑے دان میں جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ کو چاہیے کہ اپنی ون وہیلر سیاست اور وزارت سے دھمکیاں دینا بند کریں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شیخ رشید وہ سیاسی مسافر ہے جو جس کشتی میں بیٹھے گا اس میں چھید کرے گا۔