ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) سندھ کا سب بڑا اور اہم ضلع سانگھڑ اس وقت مسائل کا گڑھ بن چکا ہے سرکاری ادارے اور منتخب نمائندے بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں امیر ضلع جماعت اسلامی محمد رفیق منصوری کا ضلع سانگھڑ کے جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران و مقامی امراء کے المرکز اسلامی مرکز شھدادپور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانگھڑ کی پولیس اور بلدیاتی ادارے بااثر افراد کے ہاتھوں یرغمال ہیں ضلع سانگھڑ میں منشیات عام ہے شراب، گٹکا، جوا، آکڑا پرچی کے اڈے سر عام چل رہے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ و برباد ہورہی ہے پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کرے اور جرائم کے اڈوں کا خاتمہ کرے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں ٹنڈوآدم میں ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی اور دیگر پیسے ادا نہیں کئے جارہے جن ٹھکیداروں نے اپنے ترقیاتی کام مکمل کرلیے ہیں انہیں بھی ادائیگی نہیں کی جارہی جبکہ اپنے کمیشن کی خاطر افسران نے نئے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کئے ہیں شہر کئی علاقوں میں سڑکوں کا وجود ختم ہوچکا ہے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور فرنیچر کی بے حد کمی ہے ضلع بھر کی عوام بہت مشکلات و مسائل کا شکار ہے حیسکو کی جانب سے شہری علاقوں بل جمع کرانے کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جسں کا کوئی جواز نہیں ہے انہوں نے کہ ٹنڈوآدم تعلقہ اسپتال مسائل کی بھینٹ چڑھ گیا ہے وہاں مریضوں کے لیے کوئی سہولت نہیں ہے صرف ایک ریفر سینٹر کا کردار ادا کررہا ہے اور مشینری بھی خراب ہورہی ہے جبکہ شہدادپور انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ایک بہت بڑا ادارہ ہے جو سیاسی افراد کی مداخلت کی وجہ سے مریضوں کو علاج کی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکا ہے بڑے پیمانے پر مشینری خراب ہورہی ہے پچھلے تین مہینوں سے سمس اسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں مزید انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ ہر شہر میں بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کررہی ہے ۔