چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے باعث حکام پریشان

313

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ ملک کورونا وائرس کے باعث یکم مارچ سے 56 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ حکام نے کہا کہ ان کیسوں میں نصف سے زیادہ شمال مشرقی صوبے جیلن میں رپورٹ ہوئے ۔ چین مییں امراض کنٹرول کے مرکز کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وبائی مرض کے سلسلے میں متاثرین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ملک بھر میں وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے۔ دوسری جانب امریکی مردم شماری بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی تین چوتھائی کاونٹیوں کی آبادی کی کمی میں کورونا وبا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 60 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں جن میں امریکہ سر فہرست ہے ، جہاں اب تک 10لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ تقریباً 3 ہزار کاونٹیوں میں آبادی میں کمی کی وجہ کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کو قرار دیا گیا ہے۔