واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک ) امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گردی کی فہرست سے نہ نکالنے پر غورشرو کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ویانا میں جاری جوہری مذاکرات کے تناظر میں امریکا نے پاسداران کو بلیک لسٹ سے نکالنے کا عندیہ دیا تھا،تاہم اب وائٹ ہاؤس کی ایران کے ساتھ معاہدے کے سیاسی مفادات کے بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ خاص طور پر پاسداران انقلاب کے بارے میں رائے تبدیل ہونا شروع ہوگئی ہے۔پاسداران کو فہرست سے نکالنا تہران حکومت کی بنیادی شرائط میں شامل ہے۔