عمران خان اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ  کریں، جلسہ جلسہ نہ کھیلیں، بلاول بھٹو

213

پارا چنار:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان اب تھوڑا اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کریں اور مقابلہ کریں، جلسہ جلسہ نہ کھیلیں، اگر172 بندے نہیں لاسکتے تو بنی گالا جاکر بیٹھیں،قومی اسمبلی میں 172 ارکان لے آئیں انہیں وزیر اعظم مان لیں گے ۔

پاراچنار میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کی باتیں کرتا ہے، یہ مدینہ کی ریاست کے نام کی توہین ہے، ریاست مدینہ کا نام لینے والے وزرا اپنی زبانوں سے گالیاں بھی نکالتے ہیں، مدینہ کی ریاست تو اخلاقیات پر مبنی تھی لیکن عمران کی ریاست گالی اور جادو پر مبنی ہے، مدینہ کی ریاست میں یہ ممکن ہی نہیں کی ریلیف صرف امیروں کے لیے ہو اور غریوبں کو محنت کا صلہ نہ ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، میں اپنی شہید والدہ کے مشن کو آگے لے کر چلنا چا ہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا ہم ملک بھر کے شہداءکے وارث ہیں، اور ہم اپنے شہدا کے خون پر سودا نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے سامنے جھک نہیں سکتے، پی پی پی ضیاالحق کے دور میں اور مشرف دور میں بھی کسی کی سامنے نہیں جھکی، نا اب اس سلیکٹد حکومت کے سامنے جھکیں گے۔ا