شیخ رشید غیر ذمہ داری اور حالات کو دانستہ خراب کررہے ہیں، ترجمان جے یو آئی

417

 اسلام آباد: ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی گیڈر بھبکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، شیخ رشید جے یو آئی جلسے سے متعلق غلط بیانی اور جھوٹ بول رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید غیر ذمہ داری اور حالات کو دانستہ خراب کررہے ہیں، شیخ رشید دھمکیاں نہیں دے رہے، اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں ،اپوزیشن پارٹیاں منہ نہیں لگا رہیں

ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ شیخ رشید حالات خراب کرکے نیازی سرکار کی ذلت آمیز شکست کا سبب بن رہے ہیں ، ترجمان نے کہا کہ اگر شیخ رشید نے جھوٹ بولنا بند نہ کیا ،اپنا رویہ درست نہ کیا تو حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری شیخ پر ہوگی ۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا دمکتا چہرہ ان کے اندر کی کہانی بتا رہا ہے ۔