سیاسی جماعتوں کے جلسے، اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

280

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جلوسوں کے باعث تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پمز اسپتال، پولی کلینک اور سی ڈی اے اسپتال میں 3 اپریل تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور اسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئےتمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدامات سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلوسوں کے باعث کئے گئے،

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اتوار کو پریڈ گراونڈ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، جس کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنے لگے ہیں۔اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی اپنے لانگ مارچ اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے قافلے رات وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونگے۔اسی طرح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حکومت مخالف مہنگائی مکا مارچ کا آغاز لاہور سے ہوگیا ہے جو اتوار کو اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگا