شہباز شریف سے حنیف عباسی کی ملاقات، لانگ مارچ اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

253

راولپنڈی : اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے ن لیگی رہنماءحنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں لانگ مارچ اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے حنیف عباسی اوران کے بیٹے حماس عباسی نے ملاقات کی جس میں لانگ مارچ اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ ن کی قیادت پارٹی لانگ مارچ قافلوں کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کے پلان پر بھی مشاورت کی گئی۔شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کیس میں چار سال بعد حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی کو بری ہونے پر مبارک باد دی