عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے، حمزہ شہباز

169

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اب عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے، عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں دیں گے۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے صدرپاکستان ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ صدر
پاکستان عمران نیازی کا یس مین بن چکا، اسپیکر آئینی کردار کے بغیرعمران نیازی کے اشاروں پرناچ رہاہے،اسپیکرصاحب، یاد رکھیںآپ نے ہمیشہ کرسی پر نہیں رہنا قوم حساب کریگی، اسپیکرصاحب قوم کو بتائیں کہ آپ نے بھی عمران نیازی کی گنگا میں ہاتھ دھوئے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جلسوں میں لوگوں کو گالیاں دیتے او رللکارتے ہیں ، یہ کسی کو کہتے ہیں کہ یہ میری بندوق کے نشانے پر ہے ،کبھی کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، عمران خان نے نوجوانوں کے خواب چکنا چور کیے ، میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ آ پ حد سے نکل رہے ہیں ۔حمزہ شہباز نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں کرسی سے علیحدہ کرنے کیلئے کوئی نہیں رکے گا، قوم کوکہنا چاہتا ہوں کہ جلد اس عذاب سے جان چھٹکارا ملے گا، خان صاحب! 27مارچ کوجلسہ کرلو لیکن تمہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ آپ جتنا مرضی چھپ جائو یوم حساب آنے والا ہے۔