سکھر، ایس ایچ اوز کی ناقص کار کردگی پر شوکاز نوٹس جاری

216

 

 

سکھر(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی جانب سے ایس ایچ اوز کی ناقص کارکردگی اصل ملزمان کی عدم گرفتاری اور عوامی شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے افسران کو سخت سرزنش ، سزائیں و شوکاز نوٹس جاری، غفلت برتنے یا کسی بھی تھانے کی حدود میں کرائم ریٹ میں اضافہ پر تھانیدار کو کو دوبارہ کبھی ضلع میں بطور ایس ایچ او تعینات نہیں کیا جانے کا انتباہ ، ایس ایس پی سکھر کی زیرصدارت امن امان کی صورتحال اور ماہ صیام کے دوران کی سیکورٹی کے متعلق اجلاس کا انعقاد، ترجمان پولیس کے مطابق اجلاس میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اجلاس میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے تمام ایس ایچ اوز کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ،اورایس ایچ اوز کی کارگردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے ایس ایچ اوز کی ناقص کارکردگی اصل ملزمان کی عدم گرفتاری اور عوامی شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے افسران کو سخت سرزنش کی اور سزائیں و شوکاز نوٹس جاری کیے، ایس ایچ او اے، آباد، سی سیکشن، بی سیکشن، سائٹ کو جرائم پر قابو نہ پانے اور عوامی شکایت پر شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، اورآخری وارننگ دیتے ہوئے کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ایس ایچ او ائرپورٹ، باگڑجی، صالح پٹ، کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباشی دی گئی۔اس موقع پر ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے کہا کہ پولیس افسران کو مزید جستی اور پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کرنا ہوگا،اب جو کسی قسم کی غفلت برتے گا یہ کسی بھی تھانے کی حدود میں کرائم ریٹ میں اضافہ پایا گیا اس تھانیدار کو کو دوبارہ کبھی ضلع میں بطور ایس ایچ او تعینات نہیں کیا جائے گا ،ایس ایس پی سکھر کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد اور منظم گینگز کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کے تحت ریڈکیے جائیں، پولیس کی رٹ کو مزید مضبوط کریں تاکہ جرائم پیشہ افراد اپکی حدود میں کوئی واردات کرنے کی ہمت نہ کریں، انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے، کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، عوام کی جان و مال کا تحفظ عزیز ہے جسے ہرصورت یقینی بنانا ہے،منشیات فروش، آکڑا پرچی، جوا سٹہ سمیت آرگینائیزڈ کرمنلز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور گینگز اور اصل ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ،آئی جی سندھ کی جانب سے جاری کردہ مہم پہ مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ، سوشل کرائم، اشتہاری روپوش ملزمان کی گرفتاری، غیرقانونی اسلحہ، انسپیکشن، تفتیش اور کیسز کے التوا کے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انہیں حل کرنے کے لیے کردار ادا کیا جائے ،ماہ صیام کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کریں گے، سرائے گیسٹ ہاؤس، ہوٹلز کی چیکنگ اور عارضی مسافروں کی تفصیلات حاصل کریں گے اور علاقے میں عارضی رہائش پذیر افراد کی تفصیلات اور مالکان کی تفصیلات بھی رجسٹرڈ کریں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مشتبہ اشیا افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ، ماہ صیام کے ڈیپلائمنٹ کے مطابق سیکورٹی کو مکمل یقینی بنایا جائے ،علاقے میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی آمد سے قبل سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلیے گشت میں اضافہ اور اسنپ چیکنگ کو مؤثر بنایا جائے۔