ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت)شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی ، سابق ایم پی اے سابق ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو کے فرزند عرفات لاکھو کو جبری طور پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا، فنانس ڈپارٹمنٹ میں 2011 میں اسسٹنٹ آڈیٹر لوکل گورنمنٹ میں بھرتی ہونے والے عرفات لاکھو کو بلا جواز نوکری سے برطرف کیا گیا۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے وسابق ضلعی صدر حاجی امین لاکھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلا جواز میرے بیٹے کو نوکری سے برطرف کیا گیا ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کو جبری طور پر نوکری سے برطرف کیے جانے کا نوٹس اور جلد نوکری بحال کی جائے۔