لاڑکانہ: میونسپل کارپوریشن کے ملازم کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا

372

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) تھانہ علی گوہر آباد کی حدود بہارپور روڈ پر مسلح افراد فائرنگ کرکے میونسپل کارپوریشن کے ملازم اسد اللہ جتوئی کو شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر واقعے کے متعلق تفصیلات معلوم کرکے زخمی کو علاج کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمی ملازم کے ورثا نے بتایا کہ ان کا اپنی ہی برادری سے پرانی دشمنی ہے جس پر مخالفین نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے میونسپل ملازم اسد اللہ جتوئی کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلح افراد کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔