سیالکوٹ چیمبر میں “سٹی وائیڈ پارٹنرشپ فار سسٹین ایبل واٹر ریوز اینڈ واٹر سٹورڈ شپ” تقریب

237

سیالکوٹ (اے پی پی):ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے پروجیکٹ آئی ایل ای ایس کے تحت سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹی وائیڈ پارٹنرشپ فار سسٹین ایبل واٹر ریوز اینڈ واٹر سٹیورڈ شپ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ سیشن میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ٹی اے جی ایل کے محمد عاطف نے شرکا کو سیالکوٹ میں آلودگی کے خاتمے کے لیے ایس ٹی اے جی ایل کے کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے کوآرڈی نیٹر عدیل یونس نے بارشی پانی،ہارویسٹنگ اور زمینی پانی کو ری چارج کرنے اور وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا تصور پیش کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ان مداخلتوں سے زمینی پانی کے قیمتی وسائل کو کیسے بچایا جا سکتا ہے۔ ایس سی سی آئی کے صدر عمران اکبر نے سیشن کا اختتام کرتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کی پاکستان میں واٹر اسٹیورڈ شپ کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔