برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ، 403روپے فی کلو میں فروخت

283

لاہور: شہرمیں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت3روپے اضافے 403روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت2روپے اضافے سے278روپے جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت124روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ قائم کرنے والا وزیر اعظم ہم انسانوں کا خون نچوڑ رہا ہے، ہر فرد اپنی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کرنا چاہتا ہے، حکومت اور اپوزیشن کو عوام کا کوئی خیال نہیں ہے ہر کوئی اپنے اوپر چلنے والے مقدمات سے بری ہونے کے لیے بیان دے رہاہے۔