نوابشاہ ،سندھ بھر میں جعلی سگریٹ کی فروخت جاری

143

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)سندھ بھر میں اعلیٰ کوالٹی کے برانڈز کے نام پر جعلی سگریٹس کی فروخت سے متعلق لا تعداد شکایات گردش میں تھیں تاہم ضلع شہید بے نظیر آباد کی CIA پولیس کے خفیہ نیٹ ورک نے ملزمان تک رسائی حاصل کر لی گزشتہ شب سی آئی اے انچارج محمد مبین پڑھیار نے اطلاع ملنے پر اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ضلع بھر میں سخت چیکنگ شروع کردی پولیس کی رات بھر کی محنت علی الصبح رنگ لے آئی پولیس نے مختلف مقامات پر دوران چیکنگ غیر معیاری و جعلی سگریٹس سے بھرے تین ٹرک تحویل میں لے لیے جن میں سگریٹس کے ساتھ ساتھ نشہ آور چھالیہZ21 کی بڑی مقدار بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے گروہ کے پانچ ملزمان بخت جان،ابرار حسین،لیاقت علی،زہراللہ اور بہار علی پٹھان کو گرفتار کر کے ٹرک نمبرزcau9962.C2803.Z2848 کو تحویل میں لے کر ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف تین علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ہیں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ وہ صوبہ بلوچستان سے غیر معیاری و غیر رجسٹرڈ سگریٹ جعلی سگریٹس نوابشاہ سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں فروخت کرتے ہیں پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔