عمران نیازی تم پاکستان کیلئے رنگیلا محمد شاہ ثابت ہوئے، ترجمان پی ڈی ایم 

424

اسلام آباد: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے عمران خان کی تقریراور وفاقی وزراء  کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی تم پاکستان کے لئے رنگیلا محمد شاہ ثابت ہوئے، تم وعدہ خلافی، امانت میں دغا بازی، جھوٹ گالی دینے جیسی بڑی برائیوں کامجموعہ ہو ۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کے رپورٹ نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان چور ثابت ہوچکے ہیں۔ آٹا، چینی، دوائی اور پٹرول چور، جیسے بیشمارچور عمران کی کابینہ کا حصہ ہیں۔  انہوں نے کہا  عمران نیازی نے امریکہ کی غلامی میں ،کشمیر نریندر مودی کی جھولی میں ڈال دیا۔ اسٹیٹ بینک کی شکل میں ملکی معیشت آئی ایم ایف کو گروی رکھ دی۔ امریکہ کے کہنے پر سی پیک جیسا اہم منصوبہ روکے رکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تم پاکستان کے لئے رنگیلا محمد شاہ ثابت ہوئے۔ رنگیلا کے ہاتھوں سلطنت مغلیہ سیاسی اورمعاشی بحران سے دو چار ہوئی۔ عمران کے ہاتھوں ملک سیاسی اور معاشی بحران کاشکار ہوچکا ہے،  انہوں نے کہا تم رنگیلا محمد شاہ کیطرح ایک غیر متوازن شخصیت ہو۔ تم رنگیلا کی طرح قانون بنانے اور توڑنے کی مرض میں مبتلا ہو