منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے، رہنما پی پی 

232

 اسلام آباد: ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری کا وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے کہنا تھا کہ منافق شخص مذہب کی آڑ میں چھپنے کی کوشش کر رہا ہے اور عمران خان نے اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کے روزگار پرڈاکا مارا ہے۔ انہوںنے کہاک عمران خان نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کیئے اور کراچی سے اسلام آباد تک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے عوامی مارچ نے برائی کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو روتی شکل بناکر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا،عمران کو کرسی کی لالچ اور اقتدار کی بھوک نے پاگل کر دیا ہے۔ آج لوگ عمران کی حکومت ختم ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں جبکہ عمران خان کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔