کراچی:قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر حق کے ساتھ کھڑے ہونے اور برائی کو مٹانے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں۔
25 مارچ سے کاروان سندھ کے قافلے اسلام آباد کے لئے روانا ہونا شروع ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کی صبح 7:00 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے میری قیادت میں کاروان سندھ نکلے گا۔ راستوں میں دیگر قافلے شامل ہونگے۔ کراچی ٹول پلازا، نوری آباد، جامشورو سے حیدرآباد پہنچے گے، جہاں استقبال ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ مٹیاری، نوابشاہ، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر سے ہوتے ہوئے بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہونگے۔ سندھ سے آنے والے مزید کاروان 26 مارچ کو روانہ ہونگے جو 27 مارچ کے جلسے میں پہنچیں گے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں شریک ہونے والے دس لاکھ لوگوں میں سے سندھ کے عوام کی بھرپور شرکت ہوگی۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔