دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں بھی یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر آرمی ماڈل اسکول سمیت دیگر مقامات پر شاندار تقاریب منعقد کی گئی اور ریلیاں نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دادو میں بھی یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر مرکزی تقریب آرمی ماڈل اسکول دادو میں پرنسپل محمد ہارون اشفاق کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں پاک فوج کے کیپٹن شبیر جان نے مہمان خصوصی اور عبدالحمید ہالیپوٹو دیگر اساتذہ طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ میں تقریری اور کھیلوں کے مقابلے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ مریم میرانی، بی بی فلک اور علی حسن میں کیپٹن شبیر جان اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے آخر میں کیپٹن شبیر جان اور دیگر کی جانب سے یادگار پودے بھی لگائے گئے جبکہ آرمی ماڈل اسکول اور طالب المولیٰ ہائی اسکول کے طلبہ میں دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد بھی ہوا جیتنے والے طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی دوسری جانب ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر دادو ڈاکٹر شاہنواز میرانی اور تحصیلدار دادو کی قیادت میں ڈی سی آفس دادو سے ایس ایس پی چوک تک ریلی نکالی گئی جبکہ استاد بخاری ڈگری کالج دادو میں پرنسپل پروفیسر عرفان کلہوڑو کی جانب سے یوم قرارداد پاکستان تقریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ سندھ یونیورسٹی کیمپس دادو میں پی وی سی ڈاکٹر اظہر علی شاہ کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار تقریب منعقد کی گئی تمام تقاریب میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔