انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے بلاول کو طلب کرلیا

227

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)مالاکنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کو نوٹس بھیج
دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول کو نوٹس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول 25 مارچ کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل ڈی ایم او دفتر مالاکنڈ میں پیش ہوں۔