ملاکنڈ میں جلسہ کرنے پر بلاول زرداری کونوٹس جاری

128

ملاکنڈ (آئی این پی) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر جلسہ کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پربلاول زرداری کو نوٹس جاری کردیا ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو ملاکنڈ میں جلسہ کرنے پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ نے کل 25 مارچ جمعہ کو وضاحت کے لیے بھی طلب کرلیا ہے۔ ڈی ایم او نے قرا ر دیا کہ جلسہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔بلدیاتی انتخابات میں جلسہ عام ،کار ریلی اور جلوس وغیرہ کی اجازت نہیں ہے۔