کاوے موسوی کی معافی عمران نیازی کے منہ پر طمانچہ ہے، شہباز شریف

96

 

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاوے موسوی نے بڑا دل کرکے نواز شریف سے معافی مانگی ہے، کاوے نے معافی مانگ کرعمران نیازی کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی ، مریم اورنگزیب اور رانا ثناکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج بڑا اہم دن ہے، برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کے سربراہ نے غیر مشروط طور پر نواز شریف سے معافی مانگ لی
ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشرف کے زمانے میں ان برطانیہ کی براڈشیٹ کمپنی کو اپوائنٹ کیا گیا تھا ، وہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے ، خدانخواستہ حرام کی کمائی سے کوئی اثاثہ نہیں ڈھونڈ سکے۔ دریں اثناء قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے معزز مہمانوں کو پاکستان کے عوام، پارلیمنٹ اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اہل وسہلا مرحبا کہتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہو ں نے کہا ‘او آئی سی’ امت مسلمہ کی وحدت، اخوت و بھائی چارے کی روشن اسلامی قدر کی علامت ہے، یہ اسلامی دنیا کے عوام کی امنگوں، آرزوؤں اور مفادات کی امین ہے۔ امہ پرامید ہے کہ یہ ادارہ ان کے مفادات و حقوق کے تحفظ اور فلسطین، جموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں ستائے جانے والے مسلمانوں کے لیے دفاعی حصار ثابت ہوگا۔ ہم آپ کی کامیابی اور پرلطف قیام کے لیے دعا گو ہیں۔