سکھر(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے حلقہ پر ووٹوں کی گنتی کا معاملہ، اعجاز جکھرانی کی الیکشن ٹریبونل میں پٹیشن پر سماعت، آر او کی جانب سے تمام پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کے مکمل نتائج کا ریکارڈ پیش، رپورٹ کے مطابق ووٹوں کی دوبارا گنتی میں محمد میاں سومرو کامیاب ہوئے ہیں، آر او نے گمشدہ 31 پولنگ اسٹیشنز کے بوروں کے نتائج پیش کیے گئے، اعجاز جکھرانی کی پٹیشن پر الیکشن ٹریبونل نے ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا تھا، ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل کر لیا گیا جس کے مطابق محمد میاں سومرو کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، الیکشن ٹریبونل نے رپورٹ پیش ہونے کے بعد سماعت 18 اپریل تک ملتوی کردی۔