الزام تراشی، تہمت زنی، نفرت اور انتشار سن سن کے عوام کے کان پک گئے ہیں، مریم اورنگزیب

310
مریم اورنگزیب  کا وزیراعظم کو فساد،تماشا لگانے کے بجائے گھر جانے کا مشور 

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الزام تراشی، تہمت زنی، نفرت اور انتشار سن سن کے عوام کے کان پک گئے ہیں۔

کہاں گئے وہ ٹاوٹ جو سرکاری خرچ پر لندن جاکر براڈشیٹ میں رشوت مانگتے تھے؟ کاغذ لہراتے تھے؟ عمران خان کے جھوٹ کی عمارت زمیں بوس ہو چکی ہے ۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے ٹوئٹر پر جاری بیان کے جواب میں کیا۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کی براڈ شیٹ کے مالک جو خود نیب کا مجرم ہے کی گواہی پر پریس کانفرنس ان کی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے،شریف خاندان کی کرپشن کا ثبوت ان کے بینک اکانٹس سے لے کر لندن کے مہنگےترین اپارٹمنٹس ہیں کیلیبری فونٹ کا جعلی حلف نامہ ہو یا مریم کے بیانات ہر لفظ کرپشن چھپانے کا بیانیہ ہے۔ جبکہ مریم اورنگزیب کا مزید اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان جو فارن فنڈنگ، آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری میں خود مجرم ہے۔

عمران صاحب کا احتساب اور الزمات کا مصنوعی بیانیہ ہر روز اپنی موت آپ مرتا ہے۔ عمران خان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت سات سال سے الیکشن کمیشن ،آٹا ، چینی اور قرضہ کمیشن میں موجود ہیں۔