ایرانی جوہری معاہدے کے لیے 48گھنٹے اہم ہیں‘ برطانوی میڈیا

309

 

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویانا میں جاری ایرانی جوہری معاہدے کے لیے 48گھنٹے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ خبررساں ادارے بی بی سی کے مطابق ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سہولت کار کے طور پر کام کرنے والے آئرش وزیر خارجہ سائمن کووینی نے بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر عالمی معاہدہ 48 گھنٹوں کے اندر طے پا سکتا ہے۔