چین میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

612
چین میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

بیجنگ: چین کے صوبے گونگش میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 132 افراد سوار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی چین کے علاقے وانگ ژی میں چائنہ ایسٹرن ایئرلائن کا بوئنگ 737 مسافر طیارہ گر گیا، طیارہ کونمینگ سے گوانگزو جارہا تھا کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،

طیارے میں 132 مسافر سوار تھے، تاہم اب تک ہلاک افراد اور زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد گوانگشی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔