راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی، دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پرگفتگوکی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مصر کیساتھ برادرانہ اور قریبی تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کے مابین ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائےخارجہ کانفرنس تاریخی پیشرفت ہے، عالمی برادری سے تعاون پر بھی بات کی جائے گی، کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔