دادو (نمائندہ جسارت) جوہی کی رہائشی خواتین گلشن ملاح نے اپنی والدہ کے ہمراہ پریس کلب میں اپنے والد اور ماموں کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 7 سال قبل والدین کی مرضی سے مختیار ملاح سے منگنی کی تھی، لالچی باپ قادر ملاح اور ماموں محمد ملاح دوسری جگہ فروخت کرکے شادی کرنا چاہتا ہے،انکار کرنے پر جان کے دشمن بن چکے ہیں والد اور ماموں کے خلاف جوہی تھانے میں مقدمہ بھی درج کروایا تھا لیکن جوہی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے رشوت کے عوض آزاد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ والد ماموں اور ان کے بیٹے مقدمہ واپس لینے کے لیے جان لیوا دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ فراہم کرکے زندگی بچائی جائے۔