لاڑکانہ ،پولیس نے10 ملزمان کو گرفتار کرکے موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں

95

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش و مطلوب 10 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنگا پولیس نے دو ملزمان کو دو روز قبل تھانہ ولید کی حدود بسم اللہ کالونی سے شہری جمیل احمد کی چوری ہونے والی موٹرسائیکل سمیت، نوڈیرو پولیس نے چوری مقدمے میں مطلوب ملزم کانتیش اوڈ کو بغیر لائسنس پستول، گولیوں اور چوری شدہ سامان سمیت، دڑی پولیس نے تین ملزمان علیم اللہ سولنگی کو بغیر لائسنس ریوالور اور گولیوں سمیت، روپوش ملزم رابیل شیخ اور مطلوب ملزم سجاد بھٹو، باقرانی پولیس نے ملزم رحمت اللہ سیال کو بغیر لائسنس بندوق اور کارتوس سمیت، سیہڑ پولیس نے دو روپوش ملزمان یاسین جھتیال اور اکبر جھتیال کو، یونیورسٹی پولیس نے مطلوب ملزم خادم شیخ کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب ولید پولیس نے شہری اجمل حسین گچل کی چوری شدہ موٹرسائیکل اور سول لائنز پولیس نے شہری ایاز علی سومرو کا چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔