ڈی سی لاڑکانہ نے فیملی فیسٹیول کا افتتاح کردیا

113

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے سمبارا ہوٹل کے ماروی لان میں لاڑکانہ شہر کے فیملی فیسٹیول کا افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کے شہریوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے یہ فیسٹیول لگایا گیا ہے اور یہان آکر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ لاڑکانہ کے شہریوں کو بھی یہاں آکر بہت خوشی ملے گی اور انٹرٹینمنٹ کا موقع ملے گا۔ یہ فیسٹیول کل تک جاری رہے گا ، جو عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہے اور اس میلے میں صرف خواتین اور 10سال تک کی عمر کے بچے شریک ہو سکے گے جس کی کوئی بھی فیس یا ٹکٹ نہیں ہے۔ میلے میں مختلف قسم کے ٹیبلوز، کھانے پینے کے اسٹالز، فن کا مظاہرہ اور موسیقی کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ یہ تین روزہ میلہ شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔