سکھر(نمائندہ جسارت) سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو سکھر منظور احمد سومرو نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہماری پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں شامل ہے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی تمام صارفین کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں آنے والے تمام شکایتی صارفین اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر 100 سے زائد شکایات پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے صارفین کو یقینی دہانی کرائی کے متعلقہ افسران کو ہدایات دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف محکمے کی جانب سے وقت بہ وقت آپریشن جاری رہتا ہے غلط ریڈنگ، اضافی بل اور ڈیڈکشن جیسے امور کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے تمام صارفین سے اپیل کی کہ وہ بجلی کے بل وقت مقررہ پر ادا کریں تاکہ بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں سیپکو سکھر کو مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں عوام کو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے سلسلے میں قسطوں کی سہولت فراہم کی جارہی ہے صارف اپنے واجبات دی گئی تاریخ سے قبل یا آخری تاریخ تک ادا کریں جس کے لیے سیپکو کے قانون کے مطابق عمل درآمد کیلیے محکمہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پرسیپکو سکھر کے متعلقہ افسران سمیت دیگر عملہ بڑی تعداد میں موجود تھا ۔