میانوالی (آن لائن) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ملک عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں انصاف کی فراہمی ہمارا فرض اور اولین ترجیحی ہے، عدالت بڑی ہے یا ماتحت ان کا کام ہی متاثرین اور مظلوموں کو جلد انصاف دلوانا ہے، عدالتیں زیر التوا مقدمات
کو جلد نمٹائیں۔ میانوالی میں اپنے قریبی عزیز ملک خضر حیات بھچر کی وفات پر فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا مشن مظلوموں اور دکھی انسانیت کی خدمت ہے ہمارے فیصلوں سے عدلیہ کا وقار بڑھتا ہے، فیصلوں پر تنقید ہو سکتی ہے،منصف پر نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ماتحت عدالتوں کی اسامیاں جلد پر کریں گے اس سے زیر التوا مقدمات جلد ختم ہوں گے ماتحت عدالتیں بھی جلد کیسز نمٹائیں، دکھی انسانیت ہماری طرف دیکھتی ہے ۔