پرویز مشرف سے ملاقات: بھارتیوں نے سنجے دت کو دہشتگرد قرار دیدیا

171

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف اور بالی وڈ اداکار سنجے دت کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی، بھارتی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولا، سپر اسٹاف کو دہشتگرد قرار دیدیا۔ مبینہ ملاقات سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ دونوں دبئی میں ملے، لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تصویر کب اور کہاں لی گئی۔ سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف اور بالی وڈ اداکار سنجے دت نے تاحال تصویر پر کسی قسم کی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔ایک بھارتی ٹوئٹر صارف گوتم اگروال نے تو اس عام سی ملاقات پر بالی وڈ سپر اسٹار کو دہشت گرد قرار دیا اور کہا کہ کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے کہ یہ کیوں ہوئی ہے؟ صارف نے بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔