پاکستان و آسٹریلیا کرکٹ میچز 21 مارچ تا 6 اپریل تک ہونگے

426

لاہور: کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کی زیرِ صدارت پاک آسٹریلیا میچز کیلئے اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ قذافی میں ایک ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے میچز اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کا انقعاد ہوگا، پاکستان و آسٹریلیا کرکٹ میچز 21 مارچ تا 6 اپریل 2022 قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

کمشنر لاہور کو ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد، ایس ایس پی آپریشنز نے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ پارکنگ سٹکرز پر چیک لگارہے ہیں، ایک بھی زائد سٹکر جاری نہیں ہوگا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اسٹیڈیم کے گرد و روٹس پر لائٹس کی تنصیب کو سیکیورٹی ادارے چیک کر کے کنفرم کریں گے، اضافی سیکیورٹی کیمرے نصب کر دئیے گئے، براہ راست فیڈ پر نگرانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، شائقین کو آسانی فراہم کریں، کرکٹ کے میدان آباد ہو چکے، شہر کی برینڈنگ بہترین ہونی چاہئیے، 3 پارکنگ سائٹس کی سیکیورٹی، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، یقینی بنایا جائے کہ ٹکٹ ہولڈر اسٹیڈیم میں باآسانی داخل ہو اور نشست بھی ملے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام انکلوژرز میں صفائی شاندار ہونی چاہئیے، شائقین کو ویلکم کریں، انتہائی سیکیورٹی کیلئے میچ ٹکٹ کی تصدیق کیلئے نیا میکنزم ترتیب دیا جائے، پاک آسٹریلیا میچز کیلئے اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی حصار کو مزید پھیلایا جارہا ہے۔

کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی کہ مانیٹرنگ وکنٹرول رومز تیار ہیں، ہر محکمہ کا فوکل پرسن موجود ہوگا، ٹیمز کو روٹس پر زیرو ٹریفک دیں گے، بہترین ٹریفک پلان کا بہت بڑا کردار ہوگا، ایمرجنسی پلان پر اسپیشل 12 ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔اجلاس میں پی سی بی مینیجر، ایڈیشنل کمشنر، اے سی جنرل لاہور، سمیت ضلعی انتظامیہ، لاہور پولیس، ٹریفک پولیس، پی ایچ اے، پروٹوکول، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، ایم سی ایل، ریسکیو 1122 ، صحت اور سیکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔