ہم حکومت کو آرام سے ہٹا سکتے ہیں، ہمیں کو ئی مشکل نہیں، خورشید شاہ

389
ہم حکومت کو آرام سے ہٹا سکتے ہیں، ہمیں کو ئی مشکل نہیں، خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پا رٹی کے رہنماخورشید احمد شا ہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں اتحادیوں سمیت ہما رے پا س 200سے زیا دہ نمبرز ہوں گے، کم نہیں ہوں گے، اتحادیوں کے بغیر185سے190تک تعدادہو گی ۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہناتھا کا ہم حکومت کو آرام سے ہٹا سکتے ہیں ،کو ئی ہمیں مشکل پیش نہیں ہے۔ اگر ہا رس ٹریڈنگ ہوتی تو پی ٹی آئی ارکان سامنے نہیں آتے،ہارس ٹرییڈنگ والا سا منے نہیں آتا وہ چھپ کر بیٹھ جا تا ہے اور حکو مت کے سا تھ اندر آتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ منحرف اراکین کے خلاف کاروائی کی سزاآئین کے اندر ہے اگراس میں گڑبڑ کی تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہو گی، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا کہ نہیں یہ سب چیزیں طے ہو گئی ہیں اوریہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سب کچھ سامنے آجائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گو رنر راج تب لگتا ہے جب حکو مت اکثریت کھو چکی ہو تی ہیں اور ان کو یقین ہو تا ہے کہ وزیر اعلیٰ کبھی بھی آگے نہیں بڑھے گایا اگر ہم تحریک عد م اعتما د پیش کریں گے تو ہمیں اکثریت دکھا نی پڑے گی اُس صورت سے بچنے کے لئے گورنر را ج لگا یا جا ئے اور پھر اسمبلی اس کی تو سیع کرے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  تو یہ ممکن نہیں ہے کہ اسمبلی تو سیع کرے گی اسمبلی تو عدلیہ کے پاس چلی جائے گی کہ ہم اکثریت میں ہیں، اگر مخالف کے پا س اکثریت ہے تووہ آجائے، وہ اس وجہ سے گو رنر راج لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ان کے پاس سندھ میں کوئی اکثریت نہیں ہے، اگر سندھ میں گورنر راج لگایا جاتا ہے تو یہ بدنیتی پر مبنی اقدام ہو گا کیونکہ پی ٹی آئی کے پاس وفاق میں اکثریت نہیں ہے اوروہ خود پھنسے ہوئے ہیں ۔