چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے بچے پر تشدد کا نوٹس لے لیا

102

 

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کوئٹہ میں بچے پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرارکی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان نے واقعہ کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی پولیس غلام اصغر میسر اور ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کو طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کے پولیس پشتون آباد تھانے میں کمسن بچے پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی مشیر داخلہ اور آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو 8 سے 9 ماہ پرانی ہے بچے کو ایک دکاندار کی شکایت پر چوری کے الزام میں تھانے لایا گیا تھا۔ تشدد میں ملوث اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر اور ایک حوالدار شامل تھا جنہیں پولیس نے معطل اور گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔