نیازی کو کرکٹ اور سیاست کا فرق کون سمجھائے؟خیر النساء مغل

266

 

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) سندھ ہاؤس پر حملہ اور سندھ میں گورنر راج کی دھمکیاں سندھ پر حملہ ہیں، پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے ذریعے ملک میں بد امنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی میرحسن دھونکائی، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری خیر النساء مغل، عبدالسلام میمن،نیاز بلوچ، اسحاق ناریجو، شاہنواز مغل، جنید بلند اور دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سندھ کی علامت سندھ ہاؤس پر حملہ کر کے اس کے دروازے توڑے گئے اس طرح کا عمل کر کے ہمیں یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ ہم بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دنوں 10 روز کا مارچ کیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی لیکن کسی ایک چیز کا بھی نقصان نہیں ہوا لیکن نیازی کو کون سمجھائے کہ کرکٹ اور سیاست میں فرق ہے تحریک انصاف کی جانب سے کرونا کے دوران بنائے جانے والی ٹائیگر فورس کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پیپلز پارٹی کے کارکنان مارشل لاء سے بھی لڑ چکے ہیں تحریک انصاف کی حکومت سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کے بعد سندھ میں گورنر راج کی دھمکیاں نہ دے ہمیں بھی ہاؤسز پر حملہ کرنا آتا ہے لیکن ہم ایسی حرکت نہیں کریں ۔