کراچی(اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلاول اور ان کے والد بزرگوار کو برا لگا کہ سندھ ہاؤس پر حملہ ہوگیا ۔ سندھ ہاؤس بھی سندھ کے عوام کا ہے جتنا آپ کا استحقاق ہے اتنا ہمارا بھی استحقاق ہے اس سندھ ہاؤس میں کیا آپ نے گندہ دھندا نہیں کیا اس سندھ ہاؤس میں آپ نے نوٹوں کی منڈی نہیں لگائی؟ آپ نے ووٹوں کی خریداری کے لیے ضمیر فروشی کو فروغ نہیں دیا؟چوری اور سینہ زوری کہ میڈیا بلاکر ضمیر فروشوں کو پیش کیا گیا بھٹائی، سچل، قلندر کی سرزمین کو آپ نے کہاں لاکر کھڑا کردیا ہیآپ نے سندھ کا سندھیوں کا وقار مجروح کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ کیپٹن صفدر نے جو مزار قائد پر کیا پھر وہ نظریہ پاکستان، پاکستان پر حملہ تھا؟ کیپٹن صفدر نے قائد اعظم کی قبر پر حملہ کیا جس کے لیے پی پی ان کے حق میں کھڑی ہوگئی تھی سندھ کی عوام آپ سے جواب مانگ رہے ہیں۔