کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں رمضان المبارک میں بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی
میں آج کل موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ 23 مارچ تک درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، 23 مارچ کے بعد شہرِ قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔