اتحادیوں کو کوئی گارنٹی نہیں دی گئی‘ مولانا فضل الرحمن

182

 

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو کوئی گارنٹی نہیں دی گئی، کسی معاہدے کا علم نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو
میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت جلسے کا اعلان کر کے تصادم کا راستہ اپنا رہی ہے، حکومت کی جانب سے امن قائم کیا جاتا ہے تصادم نہیں، پارلیمنٹ لاجز میں پوری اسلام آباد پولیس کو بھیج دیا گیا تھا، ایم این اے کیساتھ 10 مہمان تھے، انصار الاسلام نے 14دن تک اسلام آباد میں 15لاکھ لوگوں کو سنبھالا، انصارالاسلام کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہوتا۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ تاثر بن گیا ہے دہشت گرد صرف پگڑی والا یا مذہبی جماعت کا ہوگا، سیاسی محاذ پر جے یو آئی کردار ادا نہ کرتی تو اداروں کو کامیابی نہ ملتی، ہم ملک کے وفادار ہیں، امریکا ،موساد نے عمران خان کی سرپرستی کی، عوام کو دیکھنا چاہیے کس قسم کے نالائق لوگوں کو ملک کا سربراہ بنا دیا گیا،ہر قیمت پراس حکومت کو گھر بھیجناہے،جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ کیسی باتیں کی جارہی ہیں کہ جمہوریت کوخطرہ ہے، نیوٹرل والابیان جس نے دیااس سے پوچھیں مطلب کیاہے، یوکرین اورروس کے درمیان توکہاگیاہم نیوٹرل ہیں،آئین سے انحراف کوئی بھی نہیں کرسکتا، تحریک عدم اعتمادسے متعلق معاملہ اپریل تک نہیں جائے گا، عدالت کوئی بھی فیصلہ کرتی ہے توبطورعدلیہ کا فیصلہ لیں گے، دھرنے سے متعلق حالات کودیکھ کرفیصلہ کریںگے، مجھے کسی اہم ملاقات کے بار ے میں علم نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان گالیاں دیتے ہیں،نوجوانوں کوکیادرس دیتے ہیں، ہرکسی کو چورچورکہتے ہیں کیا اس کوسیاست کہتے ہیں، کوئی چورہے توسامنے لائیں ،نیب سمیت سب ادارے ان کے پاس ہیں، میں نے کسی کونہیں کہامجھے یہ نہ کہو،میں نے کسی سے بات نہیں کی، عمران کی پارٹی کوآج لوگ چھوڑرہے ہیں