اسلام آباد(اے پی پی) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے تحریک انصاف کے کارکنان کو سندھ ہائوس سے واپس جانے کی ہدایت کی
ہے۔ سندھ ہائوس کے باہر کارکنوں کے احتجاج پر اسد عمر نے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کارکنان سندھ ہائوس فوری طور پر خالی کر دیں،کارکنان ایسی کسی کارروائی کا حصہ نہ بنیں جو آئین اور قانون کے خلاف ہو، قانون ہاتھ میں لینا ہماری پالیسی کے خلاف ہے۔