تیسرا ٹیسٹ ، دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کیلیے پر عزم

239

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ قذافی اسٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی سیریز بغیر کسی نتیجہ کے برابر ہے ، سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم نے لاہور پہنچ کر گزشتہ روز آرام کیا جبکہ آج پریکٹس سیشن ہوگا۔ 24سال بعد آسٹریلین ٹیم کے لاہور آنے پر تمام شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں۔ مہمان ٹیم کے لئے فول پروف سکیورٹی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد ون ڈے سیریز اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ راولپنڈی سے لاہور منتقل ہونے پر قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا تاریخی قذافی ا سٹڈیم 13سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21مارچ سے شروع ہو گا۔آخری ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیمیں آج سے لاہور میں مشقوں کا آغاز کرینگی،اس وینیو پر پاکستان نے مجموعی طور پر 40میچز کھیلے جن میں سے 12فتوحات حاصل کیں، 6میں شکست ہوئی،22مقابلے ڈرا ہوئے،پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین5میچز کھیلے جا چکے ،جن میں سے دونوں ٹیموں نے ایک ، ایک میچ جیتا جبکہ3میچز ڈرا ہوئے ۔مارچ 2009میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پہلی مرتبہ لاہور میں طویل فارمیٹ کا کوئی میچ کھیلا جائے گا، کینگروز 28 سال بعد جلوے بکھیریں گے،دونوں ٹیمیں چارٹرڈ طیارے میںجمعرات کو کراچی سے لاہور پہنچی تھیں۔ کرکٹرز نے جمعہت المبار ک آرام کیا جبکہ آج اور کل بھرپور پریکٹس سیشنز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلئے کوشاں ہوں گے۔