کوئٹہ (نمائندہ جسارت)نصیر آباد کے نوتال پولیس تھانہ کے حدود موضع گورشانی میں زمین کے تنازع پر 2 افراد کو کلہاڑی سے وار کرکے قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والوں میں عبدالمجید اور محمد رمضان گورشانی شامل ہیں۔ جنہیں قتل کر نے کے بعد موضع گورشانی میں دفنا دیا گیا تھا۔ پولیس اور ڈاکٹرز میڈیکل ٹیم کی موجودگی میں لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ واقعہ کی وجہ گورشانی قبائل کے درمیان زمین کا تنازع بتایا جاتا ہے۔ مقتولین اور ملزمان کا تعلق جیکب آباد سندھ سے بتایا جاتا ہے،نوتال پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔