سکھر ،جے آئی یوتھ کے تحت پولیس زیادتیوں کیخلاف احتجاج کیا جائے گا

290

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس نے جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری ساجد علی تنیو کو گرفتار کرلیا، جے آئی یوتھ ضلع سکھر کے صدر عبدالغفور عباسی ،جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری و دیگر نے پولیس کے ہاتھوں ساجد علی تنیو کی بلا جواز گرفتاری کی پر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ کے رہنما کی گرفتاری جے آئی یوتھ کیخلاف انتقامی کارروائی ہے،ہم اسکی سخت مذمت کرتے ہیں، مزید برآں جے آئی یوتھ نے گرفتاری، پولیس کی ذیادتیوں کیخلاف آج سکھر پریس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرے سے مولانا حزب اللہ جکھرو،ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری ،عبدالغفور عباسی و دیگر خطاب کریں گے ۔